English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا


ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد علی نے گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی۔ ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

ورثاء نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

fir-muhammad-alifir-muhammad-ali

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے