English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسامہ کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا، والداسامہ ستی

القمر

 اسلام آباد: اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے کہا ہے کہ بیٹے کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا۔

اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے پریس کانفرنس میں بیٹے کے قتل پر اسلام آباد پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گولیاں گاڑی کے آگے سے لگیں ہیں نہ پیچھے سے لگیں، اسامہ کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا، اسامہ کے پاوٴں پر لگنے والی گولی سے بھی یہی لگتا ہے۔

ندیم ستی نے کئی اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس والے تعاقب کررہے تھے تو سامنے سے گولیاں کس نے ماریں، آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان اس واقعہ پر فوری مستعفی ہوں جب کہ جمعہ کو پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔

ندیم یونس ستی نے معاملے پر نوٹس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست  بھی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے