English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، قتل کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

القمر

 کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نےانٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی کرکے قتل کی وارداتوں اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سندھ رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں بلال، رحمان ڈادا اور عامرموٹا کے ساتھ ملکرلسبیلہ چوک، گارڈن، لالو کھیت، ناظم آباد، ڈیفنس، کلفٹن اورگلشن اقبال کےعلاقوں میں تقریباً400 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔

ملزم نے مزید اعتراف کیا کہ وہ پرانا گولیمارمیں ماربل کی دکان سے ماہانہ بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے، گرفتارملزم نوید عرف کپنی کے کہنے پر4 زائد مخالف منشیات فروشوں کوبھی فائرنگ کرکے قتل بھی کرچکا ہے، ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو اسلحہ اورمنشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے