ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی عمرہ عازمینِ کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت

الریاض: سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ نے عمرہ عازمینِ کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے کہا کہ عازمینِ عمرہ کوہروقت چہرے پرماسک پہن کررکھنا ہوگا جب کہ عازمین کے لیے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقراررہے گی جس کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کہ اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں۔

مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقررکی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے کیس آنے کی صورت میں متاثرین کا طبّی معائنہ اورانھیں الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک کمرا بھی مختص کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں