ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ روانگی کا فیصلہ

راولپنڈی: حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے کامیاب مذاکرات کیے۔

رپورٹ کے مطابق کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں اب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے ان کے خصوصی طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے مذاکرات کے بعد خطاب کرتے ہوئے حکومتی وفد میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف بھی ہوں گے جو لوحقین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں