ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حاجی طاہر نوید کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی خصوصی افراد کو انکی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ اور کاروباردوست ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے مثبت علامت ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کے دوران کاروباری اور کمزور طبقات کیلئے 1.2 کھرب کا معاشی پیکج فراہم کیا، اور کورونا کے دوران معیشت کو وبا کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کھلا رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں