English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ مالی بحران کا شکار، پارٹی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

القمر

لاہور: مسلم لیگ (ن) مالی مشکلات کا شکار ہو گئی، پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادانہ کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے 40 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

سیکیورٹی گارڈز، خانساموں سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے بنتی ہے لیکن ایک ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ملازمین بھی پریشان ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے