English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنٹرول لائن: سماہنی سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے میاں بیوی زخمی

القمر

سماہنی: لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

ہفتے کے روز صبح 11 بجے نہالہ چاہی، سونا ویلی اور ڈنہ کے دیہات پر بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ کی جس کی زد میں آکر  60 سالہ راجہ خلیل الرحمن اور 58 سالہ  فریاد بیگم زخمی ہوئے۔

جواب میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے