English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوی کپیٹن اور پولیس اہلکار کے دو قاتلوں کو 50 اور 25 سال قید کا حکم

القمر

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل کے 2 مقدمات میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 50 سال اور مجرم طاہر حسین عرف منہاس کو نیوی کے کیپٹن کے قتل میں 25 سال قید کا حکم سنادیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور مجرم طاہر حسین عرف منا اس پر جرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے قتل کے 2 مقدمات میں مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو مجموعی طور پر 50 سال قید کا حکم دے دیا۔ مجرم کو نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل میں سزا سنائی گئی جبکہ مجرم طاہر حسین عرف منہاس کو نیوی کے کیپٹن کے قتل میں 25 سال قید کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مجرم سعد عزیز کو مقتولین کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور مجرم طاہر منہاس کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم سعد عزیز کو ہرجانے کی عدم ادائیگی پر 6 سال اور طاہر منہاس کو 3 سال قید مزید بھگتا ہوگی۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے ستمبر 2013ء میں کیپٹن ندیم احمد پر حملہ کیا جس میں ندیم احمد جاں بحق اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ٹیریسا احمد زخمی ہوگئی تھیں۔ مجرم سعد عزیر عرف ٹن ٹن نے 16 اکتوبر 2014ء کو نیو کراچی میں پولیس اہل کار وقار حسن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے