کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ،پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے ایسے ناکام امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کا آخری موقع 2008 سے 2020 کے درمیان ختم ہوگیا تھاانھیں سالانہ امتحانات میں بیٹھنے کیلیے ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
ایسے امیدوار جو آخری موقع ختم ہونے کے بعد امتحانات میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ امتحانی فارم کی 17گریڈ کے گورنمنٹ افسر سے ضروری تصدیق کے بعد بروز منگل 12جنوری سے بروز جمعرات 11مارچ تک 6 ہزار روپے امتحانی فیس کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم اسی دن کسی بھی کوریئر سروس سے Secretary, Board of Intermediate Education, North Nazimabad, Karachi” “The کے پتے پربھیج دیں۔
فارم مکمل طور پر نہیں بھرا ہوا یاضروری دستاویزات منسلک نہیں کی گئیں تو بورڈ ذمے دار نہیں ہو گا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی، طلبا امتحانی فارم، اسپیشل چانس کا پروفارما اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ [email protected] سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
انٹربورڈ نے ایسے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے، امتحانی فارمز کے ساتھ پروفارما آف آئی ٹی سیکشن، انٹرمیڈیٹ کی اوریجنل مارکس شیٹ، جس سال آخری موقع ختم ہوا اس کے ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، انرولمنٹ، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہے۔
