English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ آصف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 22 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب پنڈی کو باقاعدہ تمام سوالات کا جواب دے چکے ہیں، کاروبار کرنا قانونی طور پر ہر شخص کا حق ہے، قانون اجازت دیتا ہے، نیب کی جانب سے سیاسی کیس بنایا گیا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جوڈیشل ریمانڈ پر خواجہ آصف کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے نیب کو نون لیگی رہنما کو 22 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے