English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے

القمر

 اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن  عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔  ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس  معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے