English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیرالہ کے اظہر الدین نے 37 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنا لی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارتی ریاست کیرالا کے محمد اظہرالدین نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری تیز ترین سنچری اسکور کرڈالی، انہوں نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دھول کلکرنی کی زیرقیادت ممبئی کی ٹیم کے خلاف 37 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اظہرالدین 5 گیندوں کے فرق سے رشبھ پنٹ کا ریکارڈ نہ توڑ پائے تاہم یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔یہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالا کے کسی بھی بلے باز کی پہلی سنچری تھی اور اس نے ٹورنامنٹ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرکے ممبئی کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ شکست دی۔کیرالہ کی ٹیم کو 197 رنز کا ہدف ملا تھا،اظہرالدین نے اننگز کا آغاز رابن اتھپا کے ساتھ کیا اور دونوں نے 9.3 اوور میں 129 رنز بناڈالے جس میں اتھاپا کا حصہ 23 گیندوں پر 33 رنز کا تھا، اس کے فورا بعد اظہرالدین بائیں ہاتھ کے اسپنراتھاروا انکولیکر کی گیند پر سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ رشبھ پنٹ کا 32 گیندوں پر سنچری کاریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 18-2017ء میں ہماچل پردیش کے خلاف دہلی کی جانب سے سنچری اسکور کی تھی۔ایک موقع پر اظہر الدین نے صرف 31 گیندوں پر 89 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے اگلی 4 گیندوں پر 1 ، 1 ، 0 اور 1 رنز بنا کر 35 گیندوں میں 92 رنز تک اسکور پہنچایا اور اس کے بعد ملانی کی گیند پر چھکا لگانے کے بعد 2 رنز لیکر سنچری مکمل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے