ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہوجائے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 19 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 76 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں