English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور کے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میں یکہ توت تھانے کی حدود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 3 اور 5 کے مختلف سیکٹرز میں بھی لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2 مقامات پر بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج بھی کورونا سے 45 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے