ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سگے بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی

 راولپنڈی: مندرہ کے علاقے کوری دولال میں حقیقی بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم احسن زیب کی نعش مل گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم  نے علی الصباح گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی حسن زیب اور اور بہن اسماء اورنگزیب کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کی اپنی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی اور نوجوان  واقعے کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا۔  ملزم کے خلاف اس کے ماموں کی مدعیت میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہوتے وقت اپنی زندگی کے خاتمہ کا عندیہ دیا تھا۔ نعش ملنے کے مقام پر ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ہمراہ موجود، فرانزک ٹیموں کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

پولیس نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام زاویوں پر تحقیقات اور فرانزک شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جاۓ گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں