English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی

القمر

ایبٹ آباد: پاوا سیال میں تیندوے کے حملے سے نوجوان ملک ریاض زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے نوجوان کو بچانے کے لیے تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کے آبادی میں آنے اور ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے مردہ تیندوے کو قبضے میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے