English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: بلڈر سے بھتہ طلب کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: پولیس نے بلڈر سے بھتہ طلب کرنے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ بھتہ خور ایوب نے ایک ماہ قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی روڈ پر بلڈر سے بھتہ مانگا تھا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کے لیے باکڑا ہوٹل اور آٹا چکی پر بھی فائرنگ کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلڈر کو بھتے کی پرچی اور پستول کی گولیاں دینے میں ملوث ملزم کے دو ساتھی اس سے پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن کا تعلق گینگ وار احمد مگسی گروپ سے ہے جب کہ ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملزم ایوب روپوش ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جب کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے