English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور : نیب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کیخلاف گھیرا تنگ

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پشاور میں زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے پی نے 156 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریز کی منظوری دے دی ہے، شکایات کی تصدیق کے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد مل گئے ہیں۔

نیب کے پی کے مطابق زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سوسائٹیز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لیا۔

وزیراعلیٰ کے پی محمو د خان نے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور جیو نیوز نے 4 دسمبر 2020 کو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی خبر چلائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے