ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے چار روز تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کے لیے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت 79 فیصد تک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی اورسیفٹی کے معیارکو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

سائنو فارم سے قبل آسٹرا زینکا نامی برطانوی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کے لیے کراچی کی ایک کمپنی کو اجازت دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں