ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں 32 افراد کی ہلاکتوں کی ذمہ دار داعش ہے، دفتر خارجہ

عراقی وزارت ِ داخلہ کے ترجمان خالد میخانہ  کا کہنا  ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے حملے  میں دہشت گرد تنظیم داعش کار فرما ہے۔

خالد میخانہ نے  بغداد میں ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کو 32 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے  حملے کے ذمہ داروں  کے حوالے سے بعض بیانات  دیتے ہوئے کہا کہ ایک بازار کو ہدف بنانے والے خود کش حملے  کے  پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ چاہے یہ اس کی ذمہ داری قبول کرے یا نہ کرے  یہ اسی دہشت گرد تنظیم کی کارستانی ہے  جو کہ ملک میں تا حال اپنے وجود کے موجود ہونے کا پیغام دینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ کل  بغداد کے مشہور چوک طیاران میں  اوپر تلے دو خود کش بم حملے کیے گئے تھے جس دوران 32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں