English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت

القمر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ نیب کا سالوں تک محض الزام پر بنک اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے، قانون کے مطابق نیب انکوائری،انوسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ سالوں تک محض الزام پر بنک اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کو خرچ کیلیے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے، اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام ہے تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے