English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، مریم نواز

القمر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا،  اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

مریم نواز نے ایک خبر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے