English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار

القمر

 راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ بوستان خان روڈ پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوستان خان روڈ اسٹریٹ 7 میں پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آکر شریف اور اسکا بیٹا عدیل شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں جب کہ پولیس فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے