English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا وائرس کے شکار

کراچی: گزشتہ 4 روزکے دوران سندھ پولیس کے مزید 199 پولیس افسر اور جوان کوروناوائرس کا شکا ہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے کورونا وائرس کے 199 کیس مثبت آئے ہیں ،کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 5246 ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں، زیر علاج افسران اورجوانوں کی تعداد 614 ہے ابتک 4609 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اورجوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے