English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

القمر

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے  کہا ہے  کہ شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق  چئیرمین نیب  کا کہنا تھا کہ  وائٹ کالر کرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہوتا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، کئی بار شواہد بیرون ملک سے بھی حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والوں کے نام پر اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین نیب  نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے کرپشن کو بڑی لعنت قرار دیا تھا۔ احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاونٹس کا سہارا لیا گیا۔ میگا کرپشن کیسز میں  بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے