English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلے سمندر میں کارروائی، 28 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط، 7 ملزمان گرفتار

القمر

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران 28 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق جیوانی کے قریب کھلے سمندر میں الیوسفی نامی مشکوک بوٹ کی تلاشی کے دوران مہارت سے چھپایا گیا 28ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔ ایرانی ڈیزل غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، مذکورہ کارروائی کے دوران بوٹ پر سوار7 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کشتی اور اسمگلروں کو کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے