English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2020ء؛ملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

القمر

 کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے سال 2020ء کے دوران کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر5 ارب روپے سے زائد مالیت کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادی۔

اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں مختلف ملکی ہوائی اڈوں پر 40 کلو گرام سے زائد سونا پکڑا گیا جبکہ منی لانڈرنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جن میں ڈالر برطانیہ پونڈ، یورو، سعودی ریال اور دیگر کرنسی شامل ہیں۔

اے ایس ایف کے مطابق منی لانڈرنگ میں مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران 70 کلو سے زائد ہیروئن، 37 کلو سے زائد آئس جبکہ ساڑھے 3 ہزار کلو گرام سے زائد حشیش برآمد کی گئی۔

ملکی ہوائی اڈوں پر غیر قانونی طریقے سے سامان میں لے جانے والے مختلف بور کے اسلحہ جات اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی مالیت 5 ارب روپے سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے