English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جارہا ہے جب کہ سندھ حکومت وفاق کے ہر منصوبے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے جب کہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے