English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

القمر

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ، ڈائریکٹر ایکسائز، پولیس اور نجی وائن شاپ کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ بفرزون میں مساجد اور مدارس کے قریب وائن شاپ کھولی جارہی ہے۔ قوانین کے مطابق مسلم اکثریت علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جاسکتا، فریقین کو بفرزون سیکٹر 16-A میں وائن شاپ کھولنے سے روکا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت، ڈائریکٹر ایکسائز، پولیس اور تھری اسٹار وائن شاپ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے