ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل

کراچی: پورٹ پر احتجاج کے باعث جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی بی اے کے تحت تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف کے پی ٹی ملازمین کا احتجاج جاری ہے، اور احتجاج کے باعث جہازوں کی آمد و رفت بند ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی بی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے 5 سال سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، عدالت کے حکم کے باوجود کے پی ٹی کا تنخواہیں نہ دینا ظلم ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے، 10 ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے دل کے دورے اور برین ہیمبرج سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ پر احتجاج جاری ہے لیکن تاحال انتظامیہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جب کہ پورٹ پر سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہیں۔ اگر احتجاج جاری رہا تو کراچی پورٹ پر جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں