کراچی : جماعتِ اسلامی کی حقوقِ کراچی تحریک کے تحت آج شہر قائد میں 50 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے، دھرنوں سے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے، یہ دھرنے شہر بھر کے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے جن کے حوالے سے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھرنوں کے مقامات میں ڈالمن مال حیدری، ناگن چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ، ملینیم شاپنگ مال جوہر موڑ، صفورہ چوک، ڈسکو بیکری گلشن اقبال، حسن اسکوائر، ماری پوڑ روڈ، گارڈن، آگرہ تاج، اورنگی ٹاؤن، اسپتال چورنگی، بھینس کالونی، شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب، لسبیلہ چوک اور پرانی سبزی منڈی شامل ہیں۔

