English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بغیر اجازت جلسہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے 40 کارکنان و ہمدرد گرفتار

القمر

 کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے متعدد کارکنوں اور ہمدردوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت جلسہ کیا جارہا تھا اور سپر ہائی وے کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کو پولیس نے سہراب گوٹھ پر کارروائی کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد کارکنوں اور ہمدردوں کو حراست میں لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنان جلسے کے لیے جمع ہوئے تھے لیکن پولیس نے فوری پہنچ کر انھیں جلسہ نہیں کرنے دیا، اس دوران نامعلوم افراد نے پتھراؤ بھی کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گنا منڈی کے قریب غیر اجازت شدہ جلسہ ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور کچھ مشتبہ افراد اسلحے کے زور پر سپر ہائی وے کو بند کرانے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی مشتبہ افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے 5 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چالیس ملزمان کو حراست میں لے لیا اور سڑک کو بند ہونے نہیں دیا، گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے