English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختون خوا میں کورونا کی ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان

القمر

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کرونا کی ویکسنیشن بدھ کے دن سے شروع ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے دن سے پورے پاکستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کرونا ویکسنیشن شروع کی جائے گی جس کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کریں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ صوبے میں ایک لاکھ کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں جبکہ 285 ہیلتھ سنٹر کرونا ویکسنیشن کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پہلا ویکسنیشن بیچ 5 لاکھ ویکسین پر مشتمل ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز جبکہ دوسرے مرحلے میں عام لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے