ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائلڈ لائف بورڈ کی شہریوں کو مارگلہ پارک میں تیندوؤں سے محتاط رہنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے  شہریوں کو ٹریل 4 اور 6 پر محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ نیشنل پارک میں شہزادی نامی مادہ  تیندوا نکل آیا ہے۔   گزشتہ رات دونوں ٹریلز کے اطراف مادہ تیندوے کو گھومتے دیکھا گیا ہے۔

بورڈ نے ٹریپ کیمروں کے ذریعے مارگلہ نیشنل پارک میں مستقل طور پر گھومنے والے  5 تیندوؤں کا پتا لگایا ہے ۔یہ تیندوے یہاں سے مانوس ہو چکے ہیں اور دن کے وقت باہر نہیں نکلتے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ تیندوے صرف سیلف ڈیفنس کے طور پر حملے کرتے ہیں اس لیے  شہری محتاط رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں