ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں امام مسجد کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

 لاہور: پولیس نے شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل کی گتھی سلجھالی۔

پولیس نےقتل میں ملوث امام مسجد کی اہلیہ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نادیہ امام مسجدکےقتل میں ملوث ہونےکاثبوت ملنے کےبعد گرفتار کی گئی۔ ملزمہ نادیہ کےملوث ہونےکابیان اس کے آشنا نے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

28 جنوری کو لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی جو شالیمار مسجد میں امام تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک رات پہلے نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ انہی نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں