English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

القمر

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے  خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار دہشت گرد مارئے گئے جب کہ پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک کمپاوٴنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔ٹھکانے کامحاصرہ کرنے پر دہشتگردوں فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سیکیورٹی فورسز پر فائر نگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 4 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے