English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ٹریفک قوانین کی دوسری بار خلاف ورزی پر ڈبل چالان ہوگا

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دوسری بار چالان ہونے والے شہریوں کا ڈبل چالان کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انکے سدباب کیلئے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور کراچی رینج کے تمام ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے شہر میں ٹریفک مسائل اور انکے حل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسری بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہونے والے شہریوں کا ڈبل چالان کیا جائیگا۔

اجلاس میں شہر کے مختلف ٹریفک سگنلز پر کلوز سرکٹ کیمرہ کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کراچی میں شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کیلئے الیکٹرانک چالان جلد متعارف کرایا جائیگا۔

گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والے گیس سلنڈرز کا استعمال کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے