English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ڈاکو خفیہ ادارے کے افسر سے بائیک چھین کر فرار

کراچی: نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے نئی موٹرسائیکل چھین لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر ضلع وسطی کے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کے انچارج عمران معبود اس کے ساتھ کام کے سلسلے میں آنے والے ارسلان سے نئی سوزوکی 150 موٹرسائیکل چھین لی، ڈی آئی بی انچارج اوران کا ساتھی علاقے میں سرکاری کام کے سلسلے میں آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ایک ڈکیت کے ہاتھ میں اسلحہ واضح دیکھا جاسکتا ہے فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے واردات کے بعد ڈکیت با آسانی فرار ہو گئے، ڈی آئی بی انچارج نے موٹرسائیکل چھینے جانے کے واقعے کامقدمہ سرسید تھانے میں درج کرا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے