English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخوپورہ : مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

القمر

شیخو پورہ: نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مطابق شیخورہ کے علاقے نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافروین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم 5 افراد زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے، جب کہ 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور تاحال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے