ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات متوقع

کراچی: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اس موقع پر جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی اور راشد سومرو بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو اُن کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی مبارکباد دی جب کہ ملکی سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ سمیت حکومت مخالف مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بھی ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنساء کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی تھی۔ گزشتہ روز مریم نوازکی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں