ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیے آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے حال یہ ہوچکا ہے کہ درخواست گزاروں نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے، تفتیشی افسر چلے آتے ہیں ایک پرنٹ آؤٹ لے کر، جب تک تنخواہیں نہیں بند کریں گے کام نہیں چلے گا، آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں، بار بار احکامات کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں