English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی:سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی کا کام مکمل

پاکستان ریلوے نے کراچی سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود ميں مال گاڑیاں ٹریک پردوبارہ نظرآئیں گی جبکہ برج کی بحالی سےفریٹ سروس اورآمدنی میں بہتری آئےگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کےسٹی اسٹیشن کےنزدیک چینا کریک برج ایک سال سے غیرفعال تھا۔ برج کےغیرفعال رہنےسےایک طویل متبادل راستے کواستعمال کیا جاتا تھا۔پل کی بحالی کا کام گزشتہ برس دسمبرمیں شروع کیا گیا تھا۔ پل کوقابل استعمال بنانے کے ليے پاکستان ريلوے نے اپنے وسائل استعمال کئےاوروفاق سے کسی قسم کی معاونت نہیں لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی اسٹیشن کوکیماڑی براستہ کراچی بندرگاہ ملانےسےبندرگاہ سےاندرون ملک برآمدی اوردرآمدی کنٹینرز کی منتقلی میں سہولت ہوگی۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنيف نے بتایا کہ يوميہ ڈيڑھ سے 2 فريٹ ٹرينيں شامل ہونے کا امکان ہے اورسالانہ آمدنی اربوں میں جانے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈی ایس آپریشن شاہد حسين نے بتایا کہ پنجاب جانے والی گندم کو براستہ ٹرین بھیجنا ممکن ہوگا۔ ريلوے حکام کو يہ اميد ہے کہ برج کےفعال ہونے سے فريٹ سروس مزيد کامياب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے