English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ٹارگٹ کلنگ پھر عروج پر، نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

کراچی: ایف ٹی سی پل پر نامعلوم افراد کی جانب سے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایف ٹی سی پل پر موٹرسائیکل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی سید عابد حسین شاہ اور ساجد حسین شاہ محمودآباد کے رہائشی ہیں اور دونوں بھائیوں کو گولیاں سینے میں لگی۔ ایس ایس پی ساوتھ نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے 10 نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایف ٹی سی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے