English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا بتائیں آپ کے بیٹے کی اسمبلی نشست حلال اور مخالفین کی حرام کیسے، شبلی فراز

القمر

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کو مولانا ناجائز کہتے ہیں کہ اسی قومی اسمبلی میں آپ کے فرزند ارجمند بھی براجمان ہیں، ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟

اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کے بیٹے کی سیٹ حلال اور سیاسی مخالفین کی حرام، ایسے سیاسی فتووں سے آپ کی نیت اور دہرا معیار عیاں ہوتا ہے، پی ڈی ایم کی ہر ڈیڈ لائن ڈیڈ ہوچکی ہے۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل ختم کرنا چاہتے ہیں، اسدعمر

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا سچ بتائیں کہ انہوں ںے استعفے نہ دینے کی ندامت پر مٹی ڈالنے کے لیے ’’کرپشن بچاؤ مارچ‘‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا، کرپشن کی سیاست کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے، بغض عمران میں یہ لوگ لاکھ جتن کرلیں عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے