راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترسیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اپنی منزل کی طرف بڑھتےرہیں گے، ان شاء اللہ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترسیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔ ملک میں امن واستحکام کیلئےبےپناہ قربانیاں دی گئی ہیں۔
کانفرنس میں پیشہ ورانہ اموراورسرحدوں کی صورتحال پرگفتگوکی گئی اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کیا گیا۔
CCC held @ GHQ chaired by #COAS General Qamar Javed Bajwa. The participants undertook a comprehensive review of regional domestic security environment with special focus on situation along borders, internal security other professional matters of the Army(1/7) pic.twitter.com/jGksryrbmu
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2021
شرکا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ کی صورتحال سےعالمی برادری آگاہ ہورہی ہے۔ تنازع کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔
کانفرنس میں افغان امن عمل پرپیشرفت کابھی جائزہ بھی لیا گیا اور اس پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطےمیں امن واستحکام کوتقویت دےگا۔
کور کمانڈر کانفرنس کےشرکا نے ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانےکےعزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں امن وترقی متاثرنہیں ہونےدیں گے۔ دہشتگردوں کوبیرونی فنڈنگ اورتربیت سےمتعلق پاکستانی مؤقف تسلیم کیاگیا۔
شرکا نے مزید کہا کہ دشمن کی ہرچال،سازش کوناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری جاری رکھی جائیں گی۔خیبرپختونخواہ بالخصوص ضم شدہ فاٹامیں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
