ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی معیشت اس سال 3.7 جبکہ 2022 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان

یورپی معیشت اس سال 3.7فید جبکہ 2022 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی یورپین کمیشن نے برائے موسم سرما 2021 کیلئے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کی۔

یورپین کمیشن کی جانب سے یہ رپورٹ یورپین کمشنر برائے معیشت پائولو جینٹیلینو نے آج برسلز میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں بتائی۔

رپورٹ کے مطابق تمام یورو ایریا پر مشتمل معیشت 2021 اور 2022 میں 3.8 فید رہنے کا امکان ہے۔

تاہم عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی دوسری جاری لہر کے باعث اس سہ ماہی میں معیشت سکڑی ہی رہے گی۔

رپورٹ میں عالمی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار کے تحت مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ یورپ میں اپریل سے شروع ہونے والی سہ ماہی میں حرکت ہونا شروع ہوجائے گی۔ جس میں گرمیوں تک جیسے جیسے ویکسینیشن کا پروگرام آگے بڑھے گا ویسے ہی اس میں بھی بہتری آئیگی۔

تاہم اس فورکاسٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں کمی بیشی سے جڑے خطرات بتائی گئی رپورٹ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں معاشی بحالی کے دوران بینک کرپٹ ہونے والی کمپنیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے روزگاری کو بھی ایک بڑا اور حقیقی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

جمہوریت کا تحفظ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو باقاعدہ بنایا جائے، یورپی ارکان پارلیمنٹ

جمہوریت کا تحفظ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو باقاعدہ بنایا جائے، یورپی ارکان پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو باقاعدہ بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ممبران یورپین پارلیمنٹ نے پرتگال کی یورپین افئیرز کی سیکرٹری آف اسٹیٹ آنا پائولا زکاریاس اور یورپین نائب صدر برائے اقدار اور شفافیت (Vera Jourova) کے ساتھ ایک مباحثے میں کیا۔

مباحثے میں موجود تمام ممبران پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وسیع طاقت، جبکہ سیاست اور آزادی اظہار رائے  پر ان کے فکرمندی کی حد تک گہرے اثرات پر تنقید کی۔

انہوں نے ان پلیٹ فارمز کی جانب سے مواد یا اکاؤنٹس کو سینسر کرنے کیلئے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکمرانی کے واضح اصولوں کی عدم دستیابی اور شفافیت کی کمی کو اجاگر کیا۔ ممبران نے کمیشن پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ اور اور ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ کے ذریعے حل کریں۔

مباحثے کے مقررین نے اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کیلئے جمہوری نگرانی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں کو کسی بھی مواد کو ہٹانے کے وقت قانونی یقین دہانی کرانی چاہیے۔

اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلے نجی کمپنیوں کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوری طور پر جوابدہ حکام کے ساتھ ہوں۔ تاکہ آزادئ اظہار کی حفاظت کی جا سکے۔

یاد رہے کہ یورپین یونین میں، ڈس انفارمیشن سے بچا تے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کی گفتگو ایک اہم موضوع ہے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والا یہ مباحثہ اسی اہم موضوع کی کڑی ہے۔

منبع: جنگ نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں