English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : کرائے پر بچے لے کر گداگری کا انکشاف

القمر

کراچی: شہر قائد میں کرائے پر بچے لے کر گداگری کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے دو گداگر خواتین کو گرفتار کرکے شیرخوار بچے برآمد کرلیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گبول ٹاؤن پولیس نے گودھرا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین گداگروں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، دونوں کے پاس ایک تین ماہ کی بچی اور ایک ڈیڑھ سال کا بچہ تھا جو کہ دونوں ہی غنودگی کی حالت میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش دونوں خواتین نے بتایا کہ دونوں بچے ان کے نہیں ہیں اور انھوں نے اپنے پڑوسی کے بچے لیے ہوئے ہیں، بچوں کو دیکھ کر لوگ عموماً زیادہ بھیک دے دیتے ہیں اس لیے انھوں نے یہ قدم اٹھایا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ان بچوں کے والدین کو بھی تھوڑے بہت پیسے دیتی تھیں۔

پولیس نے دونوں خواتین کو باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے