لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ اس سے پہلے 5 مقدمات میں بری ہوچکا، ملزم کے خلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے2 مقدمات میں عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ جمعے کو فاضل جج نے متعلقہ مقدمات میں محفوظ کیا گیافیصلہ سنا دیا۔ عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ اگر عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہیں ہو تو فوری رہا کیا جائے۔ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے۔
