ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم، شادی تقریبات، مزارات اور سینما کھولنے کی اجازت

 کراچی: این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ این سی او سی نے 15 مارچ سے مزارات اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں